(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا چیس ایسوسی ایشن (کے پی سی اے ) اور چیس فیڈریشن آف پاکستان (سی ایف پی) کی معاونت سے منعقد ہونے والا آل پاکستان چیس ٹورنامنٹ سوات میں اختتام پذیر ہوا۔ اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 8 0ہونہار کھلاڑیوں نے شرکت کی، جن میں سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کھلاڑی شامل تھے ۔ مقابلوں میں اوپن، خواتین اور انڈر 1 4کٹیگریز شامل تھے ۔ اوپن کیٹیگری میں پاکستان کے بہترین کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ سلمان علی خان (اسلام آباد) نے شاندار حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ ایمل صافی (کے پی) نے رنر اپ جبکہ اسد اللہ رامپوری (سندھ) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کیٹیگری میں سویرا علی نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پاکستان میں خواتین چیس کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طاقت کو ظاہر کیا۔ انڈر 1 4کیٹیگری میں محمد اشج طارق نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ فرقان مغل دوسرے نمبر پر رہے ۔
