(باخبر سوات ڈاٹ کام)بریکوٹ میں بیٹے نے اپنی بیوی سے مل کر اپنے والد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل گل نواب نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کا والد اس کے بھائی عمر نواب کے ساتھ رہائش پذیر تھا، جو دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ مقتول کے بیٹے عمر نواب نے بیوی مسماۃ (ش) کی مدد سے پہلے اپنے والد پر تشدد کیا اور پھر زہر کھلا کر اسے قتل کیا۔ پولیس نے میاں بیوی دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
Swat
