(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے نواحی علاقہ پانڑ میں بیٹے نے باپ پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق پانڑ میں علاو الدین نامی نوجوان نے پہلے اپنے والد فضل مولا پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔ بعد میں علاو الدین نے اپنے آپ پر بھی گولی چلا دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ زخمی ہونے والے فضل مولا کو طبی امداد کیلئے سیدو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
