Swat

لنڈاکے پولیس کی کارروائی، خاتون سمگلر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) لنڈاکے پولیس نے خاتون سمگلر کو گرفتار کرکے اس سے ساڑھے تین کلو سے زائد چرس برآمد کی۔ پولیس کے مطابق لنڈاکے چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران شک پڑنے پر جب خواتین پولیس نے مسماۃ (م) ساکن پشاور کی تلاشی لی، تو اس کے سامان سے ساڑھے تین کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے خاتون کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں