Swat

رحیم آباد،بہن کو قتل کرنے والا بھائی، چچا سمیت گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں اپنی بہن کو قتل کرنے والے بھائی کو چچا سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی والدہ مسماۃ (ب) زوجہ سلیم سکنہ ڈنڈونو قلعہ نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی مسماۃ (ن) کی شادی 8، 9 سال قبل ہوئی تھی۔ تاہم میاں بیوی میں جھگڑوں کی وجہ سے شوہر نے اس کو طلاق دیا۔ مقتولہ ہمارے گھر میں واپس آئی۔ میرے بیٹے علیم خان نے بدنامی کی وجہ سے میری بیٹی کو میرے دیور شاہ محمود کے گھر میں رکھا۔ کچھ عرصہ بعد میں اپنی بیٹی سے ملاقات کے لئے گئی، تو میرے بیٹے اور دیور نے کہا کہ ہم نے اس کی شادی ایک افغانی سے کی ہے۔ جو اس کے ساتھ لے کر افغانستان گیا ہے۔ پولیس کی تفتیش کے بعد مقتولہ کے بھائی اور والد کو گرفتار کرلیا گیا، جنہوں نے دورانِ تفتیش اعترافِ جرم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مسماۃ (ن) کو قتل کرکے لاش کو مقامی قبرستان بغیر کفن اور جنازے کے دفنایا دیا تھا۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں