(باخبر سوات ڈاٹ کام)کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل احمد بخاری، آئی جی ایف سی ندیم انجم نے سوات کا یک روزہ دورہ کیا۔ انہوں نے سیدو شریف میں ریاست سوات دور کے خواتین کے یتیم خانہ ’’مسکن‘‘ کا دورہ کیا ۔ وہاں پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈین اور یتیم خانہ کے سرپرست اعلیٰ شہزادہ ڈاکٹرمحمود اورنگزیب نے ان کو ادارہ کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بچیوں سے ملاقات کی اور ان کو تحائف دیے۔ انہوں نے تحصیل مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں فلاحی سکول’’اُمنگ‘‘ کا بھی دورہ کیا، جہاں ان کو ادارے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بعد میں وہ سوات کینٹ گئے جہاں پر کمانڈر بریگیڈئیرعامر جمیل نے ان کو سوات کے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
