(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے مختلف سیاحتی علاقوں میں سمر جیپ ریلی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ ملک بھر سے 50 سے زائد 4/4 جیپ گاڑیاں شریک ہوئیں۔ سمر جیپ ریلی کالام بازار سے ہوکر بلند وبالا سیاحتی مقام دیسان بانڈہ پہنچ گئیں۔ تین گھنٹوں کا طویل جیب ٹریک 13000ہزار فٹ بلندی پر اپنے جوہر کا مظاہرہ کیا گیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں سیاح بھی موجود تھے۔ دو روزہ ریلی وادئی گبین جبہ، دیسان بانڈہ کالام کے بعد اہتمام پذیر ہوا۔ دیسان بانڈہ میں صفائی مہم کا آغاز بھی کیا گیا، تاکہ مقامی اور سیاح صفائی پر توجہ دیں۔ صفائی مہم کا مقصد سیاحتی مقامات کی قدرتی خوبصورتی برقرار رکھنا ہے۔ سمر جیپ ریلی کا مقصد ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینا قدرتی مناظر کی طرف سیاحوں کو راغب کرنا ہے۔
