(باخبر سوات ڈاٹ کام)جسمانی سرگرمیاں طلبہ اور قوم کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہیں۔طالبات کھیلوں میں حصہ لے کر ملک و قوم کی خدمت میں اپنا حصہ اداکرسکتی ہیں۔ خوش آئند بات ہے کہ سوات میں طالبات محدود وسائل اور مواقع کے باوجود کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور قومی و بین القوامی سطح پر اپنا ٹیلنٹ دکھا رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار سوات تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر تسبیح اللہ، سیکریٹری عمر حسین، پرنسپل گرلز کالج بخت تسلیم اور دیگر مقررین نے سوات بورڈ کے سیشن برائے 2024-25ء کے لیے منعقدہ تقسیم انعامات کے موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سیدو شریف سوات میں کیا۔ تقریب کے دوران مختلف انٹر کالجز اور سیکنڈری اسکولز کی کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعامات، شیلڈز اور ٹرافیاں دی گئیں۔
Swat