(باخبر سوات ڈاٹ کام)سانحہ سوات کے بارے میں مزید انکشافات ہوئے ہیں۔ سوات میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والی مشین موجود ہے، لیکن ناقابلِ استعمال ہے۔ ریسکیو 1122 میں سیاسی اثر رسوخ کی بنیاد پر ملازمین کو بھرتی کیا گیا ہے، جن میں کسی کو بھی تیراکی نہیں آتی۔باثوق ذرائع کے مطابق 2010ء کے سیلاب کے بعد محکمہ ایری گیشن کو جدید سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والی مشین دی گئی تھی، جو اس وقت سے محکمہ ایری گیشن کے گودام میں پڑی ہے اور بالکل استعمال میں نہیں۔
