(باخبر سوات ڈاٹ کام) سانحہ سوات میں ایک اور بچے کی لاش چارسدہ کے مقام پر دریائے سوات سے برآمد کرلی گئی۔ اب ایک بچے کی لاش کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو کے مطابق 9 سالہ دانیال کی لاش چارسدہ میں دریائے سوات سے ملی، جس کو بعد میں مردان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے چودہ سالہ عبداللہ عالم کی لاش کی تلاش جاری ہے۔ سانحہ دریائے سوات میں 13 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے بارہ افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں اور ایک کی تلاش جاری ہے۔
