Swat

سوات، حکومتی وفد کی شہید اے سی کے ہاں فاتحہ خوانی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف، معاونِ خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر باجوڑ دھماکے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ناؤگئی باجوڑ فیصل اسماعیل شہید کے آبائی علاقے اوڈیگرام سوات کا دورہ کیا۔ شہید فیصل اسماعیل کے والد محمد اسماعیل اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ حکومتی وفد نے دلخراش اورافسوسناک باجوڑ دھماکے پر انتہائی دکھ، افسوس اور دلی تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔