Swat

اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی فرض شناسی کی سزا پاگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) اپر سوات ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی کو اراکین اسمبلی سے سرکاری گاڑیاں واپس مانگنے پر تبدیل کرکے ان کو افسر بکار خاص بنا دیا گیا۔سوات کے ایک ایم این اے اور ایک ایم پی اے نے اس ادارے سے کروڑوں روپے کی دو سرکاری گاڑیا ذاتی استعمال کے لئے لی تھیں۔ مشرق میں خبر شائع ہوئی تھی جس کے بعد چیف سیکرٹری سیکرٹریٹ نے ڈی جی عدنان ابرار کو اراکین اسمبلی سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کے لئے کہا، جب ڈی جی ابرار نے اراکین اسمبلی کو گاڑیاں واپس کرنے کے لئے فون کیا، تو انہوں نے سرکاری گاڑیاں واپس کرنے سے انکار کردیا اور اگلے دن ڈی جی کا تبادلہ کرکے ان کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں