(باخبر سوات ڈاٹ کام) گذشتہ روز سوات کے سیاحتی علاقہ مانکیال خوڑ میں 6 سالہ بچی گر گئی تھی۔ اسی دوران مانکیال چوکی میں تعینات پولیس جوان گوہر زمان نے جان کی پروا کئے بغیر خوڑ ندی میں چھلانگ لگا کر 6 سالہ بچی کو ریسکیو کرکے فوری طور پر طبی امداد دے کر بچی کی جان بچائی۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن شیر اکبر نے مذکورہ جوان کو اپنے دفتر بلا کر توصیفی سند اور نقد انعام سے نوازا۔
