(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار اور بالائی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا۔ بدھ کو بھی دن بھر بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں پورا ہفتہ سوات میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ مینگورہ شہر میں بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت24 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 20 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
