(باخبر سوات ڈاٹ کام)بہن کو زہر دیکر قتل کرنے والے بھائی کو دو ساتھیوں سمیت کبل پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مقتولہ کے بھائی عباس ولد شیرین گل نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس کی بہن نے زہر کھا کر خود کشی کی ہے۔ شک کی بنا پر کبل پولیس نے تفتیش شروع کی تو اس دوران بھائی عباس کو گرفتار کیا گیا۔ دوران تفشیش اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فرمان اللہ اور نعمان سے ملکر اپنی بہن کو زبردستی زہر دے کر قتل کیا تھا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
