(باخبر سوات ڈاٹ کام)سانحہ سوات میں لاپتہ سیالکوٹ کے سیاح بچے کی لاش 21 دن بعد دریائے سوات میں بریکوٹ کے مقام پر برآمد کرلی گئی۔ 14 سالہ عبداللہ 27 جون کو اپنے خاندان کے دیگر 9 افراد کے ہمراہ دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے تھے۔ اس سانحے میں مردان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ جاں بحق افراد میں سے 12 افراد کی لاشیں دریائے سوات سے ملی تھیں۔ روزانہ سرچ آپریشن کے باوجود عبداللہ کی لاش نہ مل سکی تھی، جو بالآخر جمعرات کو دریائے سوات سے مل گئی۔ لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں غسل، کفن اور تابوت کے انتظام کے بعد لاش کو سیالکوٹ منتقل کیا جائیگا۔
