Swat

اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سوات کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا خالد محمود نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سوات کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کمپٹرولر آف اکاؤنٹس سوات نشاد علی، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز ساجد خان اور نجیب اللہ بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران اکاؤنٹنٹ جنرل نے دفتر کے مختلف شعبہ جات بشمول پنشن، جی پی فنڈ، ایچ آر، کاؤنٹر سیکشن اور دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور اہلکاروں سے سرکاری محکموں و سرکاری ملازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات اور درپیش مسائل کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا خالد محمود کو دفتر کی مجموعی کارکردگی، سہولیات، عوامی خدمات اور مسائل کے بارے میں مفصل بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے دفتر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری، پیشہ ورانہ مہارت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ سر انجام دیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں