(باخبر سوات ڈاٹ کام)باجوڑ اور خیبر پختون خوا میں بدامنی کے خلاف آج جمعہ کو سوات میں احتجاج کیا جائیگا۔ سوات اولسی پاسون کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد دو بجے مٹہ چوک خواہ خیلہ میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین خطاب کریں گے اور خیبر پختون خوا میں امن کا مطالبہ کیا جائیگا۔
