Swat

سوات، زرعی یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی سوات کی زیر صدارت ہونہار اور ضرورت مند طلبہ میں وظائف کے چیکس تقسیم کرنے کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلبہ میں چیک تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے شرکا کو بتایا کہ یونیورسٹی مالی لحاظ سے مستحکم یے۔ اور اسے مزید استحکام دینے کے لئے یونیورسٹی نے پانچ انڈوومنٹ فنڈز بنائے ہیں جن میں سے ایک انڈوومنٹ فنڈ طلبہ کے وظائف کے لئے مخصوص ہے جس کی مالیت 110 ملین روپے سے زیادہ ہے۔ وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی طلبہ کی مالی معاونت کو انتہا ئی ترجیح دیتی ہے۔ حکومت کی جانب سے مختلف اسکیموں کے ذریعے فراہم کردہ وظائف کے علاوہ، یونیورسٹی اپنے وسائل سے مختلف اسکالرشپس کی فراہمی میں سرفہرست ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔