(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں زلزلہ، سیلاب، کورونا اور ہر آفت میں لاکھوں لوگوں کی مدد کرنے والی فلاحی تنظیم ’’مہر ویلفیئر فاونڈیشن‘‘ کا بنک اکاونٹ بلاک کردیا گیا۔ تنظیم کے بانی محمد عالم کے مطابق ان کی تنظیم کے رضاکاروں نے اب تک ہزاروں سیلاب زدگان کی مدد کی ہے اور کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لئے مختلف ممالک سے لوگ ان کی تنظیم کو سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بنک کے ذریعے رقم بھجواتے ہیں، لیکن گذشتہ روز ایم سی بی میں ان کے اکاونٹ کو بلاک کردیا گیا۔ جب ان سے پوچھا گیا تو بنک والوں نے جواب دیا کہ اسٹیٹ بنک کی پالیسی ہے کہ جس اکاونٹ میں مختلف ممالک سے رقم آتی ہے اس اکاونٹ کو بند کیا جاتا ہے۔
