Swat

سوات پولیس کے خلاف وکلا کا عدالتوں سے بائیکاٹ جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس کے خلاف ملاکنڈ ڈویژن کے 9 اضلاع میں وکلا کا عدالتوں سے بائیکاٹ جاری ہے۔ بار کونسل کے اپیل پر 20 ستمبر تک عدالتوں سے بائیکاٹ جاری رہیگا۔ پیر کو سوات کے وکلا نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ وکلا سوات بار روم سے احتجاجی مارچ کرتے ہوئے ڈی پی او اور بعد میں آر پی او کے دفتر تک گئے اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کورٹ بار کے صدر رضاء الدین اور سوات بار کے صدر مشتاق احمد خان نے کہا کہ مٹہ پولیس اسٹیشن میں ان کے وکیل کو ایس ایچ او کو ذدوکوب کیا تھا اور پولیس نے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او کی معطلی تک احتجاج جاری رہیگا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں