Swat

سوات، گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف مختلف علاقوں میں مظاہرے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف جماعت اسلامی تحصیل کبل کے زیر اہتمام کبل چوک میں جے یو آئی کی جانب سے گرین چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پاکستان اور عالم اسلام کے حکمرانوں سے مظلوم فلسطینیوں کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے، گرفتار رضاکاروں کو فی الفور رہا اور صمود فلوٹیلا کو فلسطین تک جانے کی فوری اجازت کا مطالبہ کیا گیا۔ نیز سینٹر مشتاق احمد کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا کہ وہ امن کا داعی ہے۔ خیبر پختونخوا اور سوات میں جہاں بھی امن کا مسئلہ آیا، سنیٹر مشتاق احمد پہلی صف میں کھڑے نظر آتے ہیں۔ سوات پر ان کے بہت احسانات ہیں۔ وہ پختون قوم کا حقیقی لیڈر ہے۔ انہیں اور تمام گرفتار رضاکاروں کو تحفظ ملنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں