(باخبر سوات ڈاٹ کام) سرکاری کالجز کی آوٹ سورسنگ کے خلاف پیر کو ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں طلبہ نے احتجاجی مظاہرے کئے اور سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کیں، جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام کی صورت حال رہی۔ جہانزیب کالج کے طلبہ نے نشاط چوک تک ریلی نکالی جس کے بعد ڈگری کالج مینگورہ اور سیدو شریف کے طلبہ ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔ تینوں کالجوں کے طلبہ نے کچہری چوک میں دھرنا دیا اور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا، جس کی وجہ سے شہر میں دن بھر ٹریفک جام رہی۔ کانجو، کبل، مٹہ میں بھی طلبہ نے احتجاجی مظاہرے کئے اور سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند رکھا۔
