Swat

سیدو شریف پولیس کی کارروائی، قبضہ مافیا کے ارکان اسلحہ سمیت گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف پولیس نے چیل شگئی میں ایک شخص کے گھر پر قبضہ کرنے والے، قبضہ گروہ کے ارکان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ سیدو شریف پولیس کو اطلاع ملی کہ بمقام چیل شگئی حدود تھانہ سیدو شریف میں بدنام زمانہ قبضہ مافیہ گروپ ایک مکان پر قبضہ جمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قانونی کارروائی کی خاطر ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف سہیل خان پولیس جوانوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ کر موقع پر موجود قبضہ مافیہ گروپ کے 14ابفراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار قبضہ مافیا گروپ میں یوسف خان ولد رحمدل خان سکنہ امانکوٹ، فضل ایاز خان سکنہ ملوک آباد مینگورہ، نوید ولد فضل رحمان سکنہ تاج چوک مینگورہ، ارشد خان ولد صاحب زر سکنہ سنگوٹہ، بوستان ولد شاہ روان سکنہ سنگوٹہ، ذیشان ولد شیرزادہ سکنہ طاہر آباد مینگورہ، ہارون ولد محمد زرین سکنہ ملوک آباد مینگورہ، طماش خان ملوک آباد مینگورہ، اصغر خان ملوک آباد مینگورہ، ضیاء اللہ ولد عبد العزیز سکنہ ملوک آباد مینگورہ، محمد امین خان ملوک آباد مینگورہ، خورشید علی ملوک آباد مینگورہ، شوکت علی خان ولد محمد کریم خان سکنہ چپریال اور فیض الرحمان ولد فضل رحمان سکنہ کالج کالونی سیدوشریف شامل ہیں۔ گرفتار قبضہ مافیا گروپ سے 5 عدد پستول، 6 عدد رائفل اور 478 کارتوس برآمد کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں