Swat

سوات، کمسن خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں دو افراد نے خواجہ سرا کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے ان کے جبڑے اور کمر کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم وجوہات پر اوباش ملزمان ذیشان ولد بہادر ساکن مردان حال اختر آباد مینگورہ اور صلاح الدین ولد محمد بشیر ساکن فضاگٹ نے 20 سالہ خواجہ سرا عمیر عرف شایان پر وحشیانہ تشدد کیا، جس کے بعد مقامی لوگوں نے ان کو طبی امداد کے لئے شیخ زید النہیان ٹراما سینٹر سیدو شریف منتقل کیا جہاں ڈااکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم نے ان کا آپریشن کیا اور اپنی جیب سے ان کے لئے ادویات خریدیں۔ ایس ایچ او مینگورہ انسپکٹر حبیب سید خان کے مطابق ڈی پی او محمد عمر خان کی ہدایت پر انہوں نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپے مار کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ ڈی پی او سوات کے احکامات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف نعیم حسین کمسن خواجہ سرا عمیر عرف شایان کی عیادت کے لئے سیدو شریف ہسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے تشدد سے متاثرہ خواجہ سرا عمیر عرف شایان کی عیادت کی اور ہسپتال عملہ کو ہر قسم کی سہولیت مہیا کرنے کی ہدایات بھی کیں۔ اس موقع پر خواجہ سرا عمیر عرف شایان کے والد سے بھی انہوں نے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائیگی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔فلاحی تنظیم مہر فاونڈیشن کے سربراہ محمد عالم اور سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے دیگر لوگ بھی خواجہ سرا کی عیات اور مدد کے لئے ہسپتال پہنچے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں