Swat

سوات، نیب کا ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام)قومی احتساب بیورو ’’نیب‘‘ نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کے بعد سابق صوبائی وزیر اور مینگورہ شہر کے موجودہ ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ نیب پشاور نے ڈپٹی کمشنر سوات کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فضل حکیم خان یوسفزئی ان کے بھائیوں، بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد نے سوات میں جو زمینیں خریدی یا فروخت کی ہیں، اس کی معلومات سرکاری ریکارڈ کے ساتھ نیب کو مہیا کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے تمام سات تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور سب رجسٹراروں کو خط لکھا ہے جس میں جو تفصیلات نیب نے طلب کی ہیں، وہی ماتحت عملے سے طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر اور سب رجسٹرار مطلوبہ سرکاری ریکارڈ جمع کرکے ڈپٹی کمشنر کو ارسال کریں گے، جو وہ بعد میں نیب کو ارسال کریں گے۔ یاد رہے کہ سوات سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے خلاف بھی نیب نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔