Swat

مینگورہ، خواجہ سراؤں کی پولیس اور جرگہ اراکین پر فائرنگ، جانی نقصان نہیں ہوا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں خواجہ سراؤں کی پولیس اور مقامی جرگہ اراکین پر فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے تین خواجہ سراؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مقامی پولیس علاقہ معززین کے ساتھ معمول کی گشت پر تھی کہ شاہدرہ میں ڈاکٹر گیان پر کاش روڈ پر خواجہ سراؤں کی عمارت سے ان پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سرا آصف عرف بلبل، عمران عرف پائل اور ارمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کردیا گیا۔ دوسری جانب شاہدرہ اولسی جرگہ نے نماز جمعہ کے بعد واقعے اور فحاشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مقررین نے واقعے کی شدید مذمت کی اور علاقہ کو خواجہ سراؤں سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔