Swat

گل کدہ، گھریلو تنازع پر فائرنگ، خاتون قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے گل کدہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے خاتون قتل۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سیدو شریف کی حدود میں پیش آیا جہاں شانگلہ سے آئے ہوئے ملزم نور اللہ ولد محمد سکنہ اجمیر شانگلہ نے میکے بیٹھی اپنی بھابھی مسماۃ (ع) زوجہ انور اللہ کو فائرنگ کرکے موقع پر ہی قتل کردیا۔ ڈی ایس پی سیدو شریف سرکل نعیم حسین نے بتایا کہ سیدو شریف پولیس نے مقتولہ کے بھائی تحسین اللہ ولد عطاء اللہ سکنہ گانشال شانگلہ حال گل کدہ کی مدعیت میں ملزم نور اللہ اور اس کے چچازاد فیض محمد اور اسرار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی آٹھ سال قبل ہوئی تھی جبکہ اس کا شوہر گذشتہ پانچ چھ سال سے بیرون ملک مقیم ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں