(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ تختہ بند میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تختہ بند باچا خان پارک کے قریب تور خان، شفیق ، افضل خان، عقل حیات اور حسین شاہ کا دوسرے فریق سہیل باچہ کے ساتھ زمین پر تنازع چلا آرہا تھا، جس میں چوکیدار محمد طارق ولد فضل ودود ساکن محلہ توحید آباد قمبر پر تور خان نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کی گئی۔ مجروح کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
