(باخبر سوات ڈاٹ کام) کبل کے علاقے جاونڈ میں ایل پی جی ٹینکر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ بعد میں ان میں سے ایک موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو موقع پر طبی امداد فراہم کی۔ حادثے میں 35 سالہ عبدالصمد، سکنہ کرک موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 55 سالہ رسول بخش کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول ہسپتال کبل منتقل کر دیا گیا۔
