Swat

واسا کی شان دار کارکردگی، سہ روزہ صفائی مہم مکمل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) واسا سوات نے سہ روزہ صفائی مہم میں 15 سو ٹن آلائشوں کو ٹھکانے لگا کر مینگورہ شہر کو مکمل صاف کرلیا۔ترجمان ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے مطابق آلائشوں کی محفوظ تلفی کے لیے ایک مرکزی ڈمپنگ سائٹ کے علاوہ چار مختلف مقامات پر گڑھے کھودے گئے ہیں، جہاں آلائشوں کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔ عید الاضحی خصوصی صفائی آپریشن کے دو دنوں میں تقریباً 1500 ٹن آلائشیں اکٹھی کر کے محفوظ طریقے سے تلف کی جا چکی ہیں۔ ڈبلیو ایس ایس سی سوات کی ٹیمیں عید کے دنوں میں رات گئے تک صفائی کے عمل میں مصروف ہیں، تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں