Swat

برسوات، پولیس چیک پوسٹ پر ایک درجن سے زائد دہشت گردوں کا حملہ پسپا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) بر سوات میں ایک درجن سے زائد دہشت گردوں کا حملہ پولیس نے پسپا کردیا۔ جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ رات 12 سے زائد دہشتگردوں نے چاتیکل پولیس پوسٹ، جاروگو آبشار کو چاروں اطراف سے گھیر کر حملہ کیا۔ چاتیکل پوسٹ پر مامور پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر بہادری اور جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید اسلحے سے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ پولیس کی مؤثر فائرنگ سے دہشتگردوں کے حوصلے پست ہوگئے اور وہ اپنے مزموم عزائم میں ناکام ہوکر فرار ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس جھڑپ میں دہشتگردوں کے 2 ساتھی زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی پی او برسوات مشتاق احمد نے چاتکیل پوسٹ کے اہلکاروں کی بہادرانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ برسوات پولیس ایک بہادر اور دلیر فورس ہے جو جان کی پروا کیے بغیر دہشتگردوں کے خلاف فرنٹ لائن پر مقابلہ کر رہی ہے ۔ ہمارے جوان دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔ ایسی بزدلانہ حرکتیں برسوات پولیس کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں