(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں بچوں اور خواتین سمیت نو افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق تحصیل چار باغ کے علاقہ دکوڑک میں فلائنگ کوچ اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ چارباغ ہی کے علاقہ کشورہ میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پھسلنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ کبل کے علاقہ سر سینئی میں موٹر سائیکل گرنے سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
Swat
