Swat

سوات، کوہ پیما کے جسد خاکی کے حصول کے لیے آپریشن جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام کے علاقہ فلک سر میں لاپتہ ہونے والے کوہ پیماہ سید علی شاہ باچا کی جسد خاکی کے حصول کے لئے سکردو کے ماہرین کی ٹیم کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیس کیمپ پہنچا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان نے رابطہ پر بتایا کہ موسم خرابی کی وجہ سے ٹیم جمعرات اور جمعہ کو جسد خاکی کے لئے ریسکیو آپریشن کریگی اور جسد خاکی ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کالام منتقل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ چوبیس گھنٹے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔