(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ بائی پاس پر دریائے سوات کے کنارے قائم عمارتوں کو از خود گرانے کے لئے سہ روزہ الٹی میٹم دے دیا گیا۔ اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بائی پاس پرلوگوں نے دوبارہ تجاوزت قائم کئے ہیں، جس کے گرانے کے لئے تین دن بعد آپریشن شروع کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ سانحہ سیالکوٹ جس میں بارہ افراد دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد بائی پاس پر عمارتیں گرائی گئی تھیں۔
Swat
