(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ مینگورہ کے محلہ بارامہ میں ملزم رحمت اللہ ساکن شانگلہ نے اپنے سگے بھائی کریم اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ فضاگٹ میں نامعلوم افراد نے 61 سالہ خونہ گل ساکن لوے بنڑ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ باغ ڈھیرئی میں سولہ سالہ حماد نہاتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔ قتل کے دونوں واقعات میں پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
