سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) پختون خواہ ملی عوامی پارٹی خیبر پختون خواہ نے خیبر پختون خواہ میں ضمنی انتخابات میں آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کے تحت رنر اَپ امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ پارٹی کے صوبائی صدر مختیار یوسف زئی کے مطابق پختون خواہ ملی عوامی پارٹی صوبہ میں ہونے والے ضمنی انتخا بات میں تمام قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر عام انتخابات میں رنر اَپ امیدواروں کی حمایت کرے گی اور اس سلسلے میں انہوں نے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں وہ رنر اَپ امیداوروں کی مکمل حمایت کریں ۔
