Swat

سرکاری چھٹیاں، سوات بھر کے ہوٹلوں میں ہاؤس فل

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  محرم الحرام اور دو مزید سرکاری چھٹیوں کے دوران ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے سوات کا رخ کیا ۔ جمعرات سے سوات میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔ مینگورہ شہر سمیت مرغزار ، مالم جبہ ، میاندم ، مدین ، بحرین ، کالام ، مٹلتان اور دیگر سیاحتی علاقوں میں موجود بیشتر ہوٹلوں میں ان چھٹیوں کے دوران کمرے بک تھے ۔ ہوٹل ایسوسی ایشن کے مطابق آج اتوار تک ان ہوٹلوں میں ہاؤس فل ہے ۔ آج اتوار کو سیاح سوات سے واپس اپنے علاقوں کا رخ کریں گے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔