سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ میں متحدہ اپوزیشن نے مہنگائی اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پی ٹی آئی کے نئے پاکستان میں عوام پر مہنگائی بم گرانے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ ز اٹھارکھے تھے، جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پختونخوا میپ کے صوبائی صدر مختیار خان یوسف زئی،ن لیگ کے قیموس خان اور سردارخان، پیپلزپارٹی کے محمد شاہی خان اور ڈاکٹر امجدعلی، جے یو آئی کے لیاقت علی خان ایڈووکیٹ ،علی نامدارخان ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام سے تبدیلی اورانصاف کے نام پر ووٹ لے کر اب اپنے وعدوں سے مکر گئی ہے۔مسلسل عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں اور ٹیکسوں کا بوجھ بھی عوام پر ڈالا جارہا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کو بے لگام نہیں چھوڑیں گے۔ اگر غریب عوام کا جینا محال کرنے کی پالیسی واپس نہ لی گئی، تو شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔
Swat
