سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر کی صفائی کرنے والے اہلکاروں اور ٹیوب وئل آپریٹروں نے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف ہڑتال کے ساتھ ساتھ احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔ ٹی ایم اے کے دفتر کے سامنے مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ان کو وقت پر تنخواہ نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے وہ منگل سے مینگورہ شہر میں صفائی کا کام نہیں کریں گے اور شہریوں کو پانی کی سپلائی بھی بند ہوگی ۔ ہڑتال کی وجہ سے شہر بھر میں پانی کی سپلائی نہ ہوسکی جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
Swat
