سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) تحصیل مٹہ کے علاقہ سیج بنڑ میں 35 سالہ جوان نے زہریلی دوا کھا کر خود کشی کی۔ پولیس کے مطابق محمد صاحب نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود زرعی زہریلی دوا پی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی جس کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ چل بسا ۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
