سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ چمن لالئی میں نامعلوم افراد نے خان آف چمن لالئی کے پوتے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ محمد رحمان المعروف طالع مند خان اپنے گھر کے باہر موجود تھا کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیا، مگر جانبر نہ ہوسکے۔ وجۂ قتل فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
Swat
