Swat

سوات، جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس کے خلاف وکلا کی ہڑتال

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں بھی جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر ہائی کورٹ اور تمام ضلعی و تحصیل عدالتوں میں وکلا نے مکمل ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ اور دیگر عدالتوں میں وکلا کی عدم پیشی کی وجہ سے عدالتی کام نہ ہوسکا اور تاریخ پیشیاں تبدیل کی گئیں۔ ہائی کورٹ بار کے صدر افتخار احمد سینئر اور سوات بار کے صدر حضرت معاذ نے اس موقع پر کہا کہ وہ پاکستان بار کونسل اور خیبرپختون خوا کے ہر فیصلہ پر لبیک کہتے ہوئے جسٹس فائز عیسیٰ کا ساتھ دیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔