Swat

ضلع کونسل سوات کا بجٹ اتفاق رائے سے منظور

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  ضلع کونسل سوات نے اپنا آخری 11 ارب 38 کروڑ 4 لاکھ 25 ہزار روپے کا بجٹ اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ ضلع کونسل کا اجلاس ضلع ناظم محمد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کنوینر نثار احمد خان کی اجازت ممبران نے بجٹ پر بحث کی۔ ضلع ناظم محمد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ترقیاتی بجٹ ایک ارب 25 کروڑ 49 لاکھ 59 ہزار روپے اور غیر ترقیاتی بجٹ 10 ارب 12 کروڑ 54 لاکھ 66 ہزار روپے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ضلعی حکومت سوات کے لئے ضلع کونسل نے پانچواں بجٹ منظور کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔