سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں پنج روزہ بارش اور بالائی پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ آج بدھ سے شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش آج بدھ سے شروع ہوگی اور اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو مینگورہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ 19 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بارش کے نئے سلسلے سے مینگورہ میں کم سے کم درجہ حرارت5اور زیادہ سے زیادہ11سنٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے ان دنوں سوات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
Swat
