سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں ہر شخص متاثر ہوا ہے، وہاں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے زیادہ افراد بھیک مانگنے کی بجائے لوگوں سے اشیائے خورونوش کی خریداری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مقامی علما اور سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے ارد گرد ایسے افرادکی نشاندہی کرکے ان کی مدد کریں۔
Swat
