سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کرونا وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق اور 16مزید افراد متاثر ہوگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق مینگورہ کے علاقہ رنگ محلہ کا 70 سالہ زیرِ علاج مریض ہسپتال میں چل بسا، جس کے ساتھ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد23ہوگئی۔ جاں بحق شخص کی جنازہ اور تدفین حکومتی ایس او پیز کے تحت کردی گئی۔ 16 مزید افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد399ہوگئی۔
Swat
