سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس کے سیکورٹی برانچ کے فیصل نعمان کو بہترین کار کردگی پر ڈی پی او سوات محمد قاسم خان نے انعام سے نوازا۔ فیصل نعمان نے پولیس کے سیکورٹی برانچ میں شورش کے دوران بھی بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کیا تھاا ور اب کرونا وائرس میں بھی اچھی کار گردگی کا مظاہرہ کیا۔ انعام دیتے وقت ڈی پی او نے ان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ سوات پولیس میں بہتر کار کردگی دکھانے والوں کو اس طرح انعامات سے نوازا جائے گا۔
Swat
