Swat

بحرین، مکانات کو نذرِ آتش کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج

(باخبر سوات ڈاٹ کام)بحرین کے پہاڑی علاقہ بڈئی، سیرئی کے 6 بانڈہ جات میں 95 مکانات کو آگ لگانے والے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کو بھی شامل کردیا گیا۔ ڈی پی او سوات محمد قاسم خان کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق 17 میں سے تین ملزمان گرفتار ہیں۔ 11 ملزمان نے قبل از گرفتای ضمانت عدالت سے حاصل کی ہے اور تین روپوش ہیں۔ ملزمان کے خلاف دفعہ 436,427,147,149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، لیکن جھونپڑیوں کو جلانے اور خوف و ہراس پیدا کرنے پر ایف آئی آر میں ملزمان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعہ 7ATA کو بھی شامل کردیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔