Swat

سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے، سنیٹر مشتاق احمد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے دین کی خدمت اور تبلیغ کے ساتھ ہروقت ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اور ہر ظالم کے سامنے کلمہ حق کہا ہے۔ کبل میں جماعت کے یوم تاسیس کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ہر رکن اور کارکن دین کی خدمت کے ساتھ ہر آفت میں بے سہارا افراد کے ساتھ کھڑا رہا۔ ہر مصیبت میں لوگوں کی مدد کی اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبے میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد اور نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ اجتماع سے ضلعی امیر محمد امین نے بھی خطاب کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔